• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدہ ایس ایچ او تھانہ تنگی جاوید خان کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

Jun 4, 2021

خیبر پختونخواں (عمران خان)چارسدہ ایس ایچ او تھانہ تنگی جاوید خان کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ۔ علاقہ تھانہ تنگی کی حدود میں 10منشیات فروش گرفتار۔ اقدام قتل میں ملوث 3خطرناک اشتہاری بھی گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے 1260گرام چرس،1991گرام ائس سمیت 2پستول برآمد۔*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے ضلع بھر میں پولیس کی کاروائیاں جاری ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ تنگی جاوید خان نے منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کے دوران علاقہ تھانہ تنگی کی حدود میں 10منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، اس موقع پر اقدام قتل میں ملوث 3ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1260گرام چرس،1991گرام ائس جبکہ 2پستول برآمد کئے گئے۔ ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ تنگی منتقل کیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔