• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موٹروے پولیس نے قومی شاہرات پر سفر کرنے کے لیے فٹنس سرٹیفیکٹ کو لازمی قرار دیا

Jun 5, 2021

موٹرویزپر سفر کرنے والی مسافر برادر گاڑیوں سے متعلق واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی موٹروے پولیس ایم تھری سید حشمت کمال نے کہاہے کہ صرف مکمل فٹ ہونے پر ہی مسافر برادر گاڑیاں سفر کرسکتی ہیں اور

تفصیلات کے مطابق سید حشمت کمال کا کہناتھا کہ گاڑیاں فٹنس سر ٹیفیکیٹ کے بغیر موٹرویز پر سفر کرنے کی مجاز نہیں ہیں، پبلک سروس گاڑیاں فٹنس سرٹیفیکٹ کوفرنٹ سکرین پر لازمی چسپاں کر یں، مکینیکل ناقص گاڑیاں قومی شاہرات پر سفر کے دوران حادثات کا ایک اہم سبب ہیں، موٹروے پولیس مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گئی۔