• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈائریکٹر کے بیٹوں کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید پر ہانیہ عامر خود میدان میں آگئیں

Jun 6, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)چند دن قبل ہانیہ عامر کی پاکستانی ڈائریکٹر وجاہت روف کے بیٹے گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین نے ادا کارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ،اب اس پر ہانیہ عامر کارد عمل بھی سامنے آگیا ہے ۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ناقدین کیلئے ایک وضاحتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ حصے یہاں شیئر کرتی ہوں، کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں جب کہ کچھ صارفین سوچتے ہیں کہ مجھے یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ اس لیے کرتی ہوں تاکہ جو مجھے فالو کرتے ہیں ان کے ساتھ میرا رابطہ قائم رہ سکے، میں یہاں مسکراہٹیں پھیلانے کیلئے ہوں، مجھے اس لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو آپ کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس انسان کی حیثیت سے یاد رکھیں جس نے اپنی زندگی میں آنے والے چیلنجز سے قطع نظر ہر لمحہ لطف اندوز ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ لوگوں کو نفرت انگیز تبصرے کرتے ہوئے دیکھا، بے فکر رہیں یہ کوئی جذباتی پوسٹ نہیں ہے، میں یہاں صرف ان لوگوں کیلئے آئی ہوں جو نفرت کے اوپر محبت کو ترجیح دیتے ہیں۔