نوشہرہ (عمران خان)انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔آج سے 05 روزہ انسدادی پولیو مہم شروع۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کی براہ راست نگرانی۔SDPOs کی سیکیورٹی صورتحال کی چیکنگ۔
انسدادی مہم پولیو کے دوران ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم۔مشکوک افراد کے نقل حرکت پر کڑی نظر ۔پولیو ورکرز کے تمام ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم۔
ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے SHOs کی پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ۔امن وامان اور ڈیوٹی کی خیر و عافیت کیساتھ خاتمے کیلئے دُعائیں۔
انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔والدین اپنے 05 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔