• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او چارسد ہ زیب اللہ خان کا ایم ایس چارسدہ سے ملاقات۔

Jun 7, 2021

چارسدہ (عمران خان )ڈی پی او چارسد ہ زیب اللہ خان کا ایم ایس چارسدہ سے ملاقات۔پولیو کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال۔ڈی پی او چارسدہ کا پولیومہم کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی۔ پولیس اسٹیشن پڑانگ کا بھی دورہ۔دورے کے موقع پر پولیس اسٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ضروری ہدایات جاری۔ تھانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایم ایس چارسدہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی او چارسدہ نے محکمہ صحت کی ٹیموں کوتحفظ اور فل پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔بعد از ڈی پی او چارسدہ نے پولیس اسٹیشن پڑانگ کا دورہ بھی کیا۔دورے کے موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے پولیس اسٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او چارسدہ نے تھانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔ ڈی پی او چارسدہ نے تھانے کی صفائی کی صورتحال اور حوالات کا بھی جائزہ لیا