• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع بھر میں 05 روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی حصار میں شروع،

Jun 8, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (اسدعباس)ضلع بھر میں 05 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو چکی ہے۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے پولیو کنٹرول روم کا دورہ کیا اور انسداد پولیو مہم کے بارے میں کئے گئے انتظامات اور اقدامات کا جائزہ لیا،اس کے علاوہ ضلعی پولیس سربراہ نے شہر کی سیکورٹی صورتحال اور مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا
اور سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں،واضح رہے کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 1650 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کے لئے ڈیرہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ضلع بھر میں سیکورٹی پر مامور 1900سے زائد پولیس افسران وجوانان کو تعینات کیا گیا ہے،ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور پولیس ناکہ بندیاں جبکہ ضلع کے داخلی، خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنایا گیا ہے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ضلعی پولیس سربراہ نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تعاون کریں،اور اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں۔