• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے لیے عوام سراپا احتجاج عوامی ریلی کا اسسٹنٹ کمشنر کے افس کے سامنے دھرنا و نعرہ بازی

Jun 8, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس )تحصیل کلاچی میں قیامت خیزگرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ نارو ا لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گٸے یہ احتجاجی ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوٸی اسسٹنٹ کمشنر افس پہنچ گٸی اور دھرنا دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ کلاچی میں پیسکو کی جانب سے شہر میں بجلی کی ناروا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کا برا حال ہے ٹیوب ویلوں کی بجلی کی سپلاٸی منقطع کرنے سے شہری پانی کی بوند بو ند کو ترس گٸے ہیں اور گندے اور غلیظ جوہڑوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا اگر کلاچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا اور پینے کے پانی کی سپلاٸی بحال نہ کی گٸی تو ٹانک ڈیرہ جنوبی وزیرستان روڈ اور اور کوٸیٹہ بلوچسان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے جام کر دیں گے جسکی تمام زمہ داری حکومت اور پیسکو حکام پر ہوگی