• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گرمی کی شدت کیساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے تک پہنچ گئی، صارفین کیلئے بری خبر

Jun 9, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گرمی بڑھتے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گئی جس کے باعث گرمی کے ستائے شہری بلبلا اٹھے ۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے سے بھی زائد کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورایہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار 22 ہزار 250 میگاواٹ جبکہ طلب 23 ہزار 174 میگاواٹ ہے ۔ اس وقت ملک میں بجلی کا عارضی شارٹ فال 924 میگاواٹ ہے ۔

ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا کہ تربیلا میں کم پانی کے اخراج سے ہائیڈل پاور جنریشن تین ہزار میگاواٹ کم ہو گئی ہے ، عارضی لوڈ مینجمنٹ پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں ۔