ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)6 کے دوسرے مرحلے میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ شام 6 بجے شروع ہوگا یہ میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم کا پہلا نمبر ہے۔دوسرا میچ رات 11 بجے شروع ہوگا ,یہ میچ لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔پشاور زلمی کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ اسوقت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
پی ایس ایل میں آج کون کونسی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلے جائیں گے؟ آپ بھی جانیں
