• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

احساس اسکالرشپ موجودہ حکومت کا ایک انتہائی احسن اقدام ہے۔پروفیسر ڈاکٹر سید محمد مکرم شاہ

Jun 10, 2021

صوابی ( اسماعیل یوسفزئی )ویمن یونیورسٹی صوابی کے زیر اہتمام احساس اسکالرشپ کی چیک ڈسٹریبیوشن تقریب وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوئی۔ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد مکرم شاہ نے پہلے فیز کے 260 طالبات میں چیک تقسیم کئے اس موقع پر انچارج فیڈ ڈاکٹر رئیسہ بانو، رجسٹرار ڈاکٹر محمد وہاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد مکرم شاہ نے کہا کہ احساس اسکالرشپ موجودہ حکومت کا ایک انتہائی احسن اقدام ہے جس سے مستحق نوجوان طلباء اور طالبات اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں کیونکہ اُن کو داخلہ لینے کے بعد جامعات میں مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے جس کا طریقہ کار بے حد آسان ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مستحق طلبہ کو مالی امداد معاشرے میں تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار کا حامل ہے جس کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔جس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کرداربھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی مستحق طالب علم اس سکالرشپ سے محروم نہ رہے انھوں نے ویمن یونیورسٹی صوابی میں سکالرشپ حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی اور ان کو تاکید کی کہ وہ اعلی ٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک اور والدین کا نام روشن کریں