• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایس پی ٹریفک کا ٹریفک آگائی مہم کے حوالے سے ریڈیو ایف ایم پر آن ایئر پروگرام

Jun 10, 2021

خیبر پختونخواں (عمران خان)تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز کی ہدایات پر ٹریفک آگائی مہم کے حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایبٹ آباد میں جاری ریڈیو ایف ایم 92.4 پر آن ایئر ایک گھنٹہ پروگرام کیا جس میں ٹریفک سے متعلق آگائی معلوماتی باتیں کیں گئیں۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ہم ٹریفک لائیسنس برانچ میں مزید بہتری کے لیے ایک آن لائن اپلیکیشن شروع کر رہیں ہیں جس کے ذریعے کوئی بھی شہری آن لائن اپنے لائیسنس کا شرواتی پراسس کروا سکتا ہے اور متعلقہ برانچ سے آن لائن ٹوکن حاصل کر سکتا ہے اس سے اس شہری کا ٹائم بھی بچ جائے گا اور رش سے بھی چھٹکارہ مل جائے گا اور با آسانی اپنا لائیسنس بنا لے گا اس کے علاوہ اس اپلیکیشن کے ذریعے لوگوں کو روڈ پر ٹریفک کی صورتحال کا بھی پتا چلتا رہے گا اور لوگ ہمیں اس اپلیکیشن کے ذریعے اپنی شکایاتاور تجاویز بھی بھیج سکیں گئیں۔اس کے علاوہ ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لیے ہم نے بہت سے اقدامات اٹھائیں ہیں جن سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچے گا شہریوں کو بھی چائیے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔آخر میں ایس ایس پی ٹریفک نے آن ایئر لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔