• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سپر لیگ ،بابر اعظم نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

Jun 11, 2021

ویب ڈیسک (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 6) میں بابراعظم نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا، پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
سٹی 42نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کھیلے جارہے ہیں، ابوظہبی میں کھیلے گئے آج کے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیںجس میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر کراچی کنگز کوشکست سے دوچار کیا۔ آج کے میچ میں بابراعظم نے 63 گیندوں پر 85 رنز بنائے، جس کے بعد بابراعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے ملتان سلطانزکے کپتان محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابراعظم نے ابھی تک 6 میچز کھیل کر328 رنز بنائے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 326 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔