• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا

Jun 11, 2021

نیودہلی(نمائندہ خصوصی)بھارتی پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مشہور پنجابی گلوکار عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی گلوکار عمران خان کو ان کے تین دوستوں سمیت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتار کیا گیا ہے۔عمران خان پنجاب کے ضلع کپور تھالا کے علاقے ستنمپورہ میں گزشتہ روز رات کے وقت اپنے دوستوں ہرپریت سنگھ، دلباغ محمد اور اعجاز کے ہمراہ بینڈ باجے کے ساتھ سالگرہ منارہے تھے۔ جب کہ رات کے وقت کورونا کی وجہ سے کرفیو لگاہوا تھا۔ پولیس نے ان تمام لوگوں کوکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔