• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع انتظامیہ صوابی اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا ہفتہ صفائی، غیر قانونی تجاوزات ، سپیڈ بریکر اور غیر قانونی بل بورڈ ز کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا.

Jun 12, 2021

صوابی ( اسماعیل یوسفزئی)ضلع انتظامیہ صوابی اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا ہفتہ صفائی، غیر قانونی تجاوزات ، سپیڈ بریکر اور غیر قانونی بل بورڈ ز کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا.
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وژن ، وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر صوابی جناب شاہد محمود صاحب نے ضلع صوابی میں ضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام ہفتہ صفائی، غیرقانونی تجاوزات ، سپیڈ بریکرز اورغیر قانونی بل بورڈزکے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا۔ہفتہ صفائی مہم ،غیرقانونی تجاوزات ، سپیڈ بریکرز اورغیر قانونی بل بورڈزکے خلاف کریک ڈاون پورے ضلع پر محیط کی گئی ہے۔جس کے دوران ہر یونین کونسل کے علاقہ میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کے دوران نئے ڈسٹ بن بھی انسٹال کر دیئے گئے۔ہفتہ صفائی مہم کے دوران سیکڑوں چھوٹے ، بڑے نالوں کو بھی صاف کیا گیا۔ اوربھاری مشینری کا استعمال بھی کیا گیا۔اور بیشتر علاقوں میں کسی حد تک تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا گیا۔ ہفتہ صفائی مہم میں تمام سرکاری محکموں کے علاوہ ہسپتال،رورل وبنیادی مراکزصحت ،تعلیمی ادارے ،کاروباری وتجارتی تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے افراد نے حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ضلع میں سے تقریباً76ٹن کا کچرا اٹھایا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے ہفتہ صفائی مہم کے دوران مختلف علاقوں کو دورہ بھی کیا اور ڈیوٹی نہ کرنے اور غفلت بھرتنے والے عملہ کے خلاف قانونی کروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی کمشنر صاحب نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے گندگی سے بیماریاں پھیلتی ہیں ، اس لئے تمام دکانداروں اور گھروں کے مالکان سے گذارش ہے کہ اپنے گھر یادکانوں کو صاف کرکے کوڑے کو اپنی دکان کے اندر رکھے ہوئے ڈسٹ بن میں رکھیں اور رات کو قریبی کوڑے کے پوائنٹ میں ڈالیں تاکہ گلیوں اور بازاروں کو صاف رکھا جاسکے۔