• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم

Jun 12, 2021

ساوتھمپٹن(نمائندہ خصوصی)نیوزی لینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنالیے ہیں۔
دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی مگر اس کی باقی تین وکٹیں بھی جلد گرگئیں اور پوری ٹیم 303 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے ڈان لارنس اور روری برنز 81 اکیاسی رنز بناکر نمایاں رہے اور دیگر بلے بازوں میں سے کوئی بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے چار، ہینری نے تین،اعجاز پٹیل نے دو جبکہ نیل ویگنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ جلد گرگئی،کپتان ٹام لتھم چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم اس کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے جم کر بیٹنگ کی اور جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنالیے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کینوے 80 جبکہ ینگ 82رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔کھیل ختم ہوا تو روس ٹیلر 46 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔انگلینڈ کی جانب سے براڈ نے دو جبکہ لارنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔