• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقہ کا دورہ ویسٹ انڈیز ، پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم شدید مشکلات کا شکار

Jun 12, 2021

گروس ازلٹ (نمائندہ خصوصی) ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلی جا رہی ہے، جہاں پہلے میچ میں میزبان ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے ۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 40٫5 اوورز میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔ اوپنر کپتان کریگ بریتھ ویٹ 15، شائی ہوپ 15، نکروماہ بونیر 10، روسٹون چیز 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ جیسن ہولڈر 20 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لُنگی نگیڈی نے 5 اور انرچ نوٹجی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ کگیسو ربادا کے حصے میں آئی۔
97 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور 322 اسکور کر ڈالے ۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اور اوپنر ڈین ایلگر پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہو گئے مگر اس کے بعد ایڈین مارکرم نے 60 ،ریسی وینڈر ڈوسن نے 46 رنز بنائے ۔
وکٹ کیپر بلے باز کوانٹن ڈی کوک نے 141 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے ۔ ویان مولڈر نے 25 رنز بنائے ۔
225 رنز کا خسارہ اتارنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے جہاں 30 ویں اوور کے اختتام پر اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے اور ٹیم نے صرف 82 رنز بنا۴ے ۔ کپتان کریگ بریتھویٹ 7، کیرن پاؤل 14، شائی ہوپ 12، کیلے میئرس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں ۔