• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہریتھک روشن نے سلمان خان کے خلاف ایسا بیان دے دیا کہ جان کر دبنگ خان کے چودہ طبق روشن ہو جائیں

Jun 12, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بھارت کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے کہا ہے کہ سلمان خان کو ہر کوئی سازشی نظر آتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ سلمان خان کی کون سی عادت کو ختم کرنا چاہئیں گے۔اس سوال کے جواب میں ہریتھک روشن نے کہا کہ ایک ایسی بیماری کا سامنا ہے جس سے انہیں ہر کوئی سازشی لگتا ہے، موقع ملا تو ان کی یہ بیماری ختم کردوں گا۔

خیال رہے کہ چند سال قبل سلمان خان کی جانب سے ہریتھک روشن کی فلم گزارش کے ڈائریکٹر سنجے لیا بھنسالی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ہریتھک روشن نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان کو میں نے ہمیشہ ایک اچھا انسان پایا ہے، میں ہمیشہ سے ان سے سیکھتا ا?یا ہوں اور ا?ئندہ بھی سیکھوں گا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان خان ایک ہیرو ہیں اور وہ ہمیشہ ہیرو رہیں گے، مگر ایک ایسے ڈائیریکٹر کا مزاح اڑانا جن کی فلم نے اتنی کمائی نہیں کی جتنی سلمان خان کی فلمیں کرتی ہیں، بہت نامناسب ہے۔