صوابی (اسماعیل یوسفزئی)پاکستان تحریک انصاف صوابی خاص کے رہنما و سپیکر قومی اسمبلی کے قریبی ساتھی فرمان خان سکنہ صوابی خاص ( تور خیل ) کو آج ان کے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا , ان کے ساتھ پیسکو صوابی گریڈ اسٹیشن کا اھلکار واحد بھی زخمی ھے ,دونوں زخمیوں کو 1122 ریسکیو ٹیم صوابی نے ابتدائی طبی سہولیات دیکر جب ڈی ایچ کیو ھسپتال صوابی منتقل کیوں تو مزید میڈیکل فسیلٹی میسر نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو پشاور ایل آر ایچ ریفر کردیا گیا , آخری اطلاعات آنے تک بتایا گیا ھے کہ دونوں شدید زخمی ھیں اور اس وقت موت اور زندگی کی کشمکش میں ھیں .