• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس لائنز میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے حوالے سے NGO کے تعاون سے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا،

Jun 15, 2021

بہاولپو(نویداقبال چوہدری)روزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس انعام غنی کی کمیونٹی پولیسنگ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران نے نجی NGO کے تعاون سے پولیس لائنز بہاول پور میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے مناسبت بلڈ کیمپ کا انعقاد کروایا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بلڈ عطیہ کرنے میں پہل کی۔ علاوہ ازیں پولیس اسٹیشنز، ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس، ایس پی یو، ٹریفک اسٹاف اور دیگر برانچز سے پولیس آفیشلز اور افسران نے خون عطیہ کیا، جہاں ہمارا فرض معاشرہ کی بدامنی اورجرائم کی سرکوبی کرنا ہے وہیں پر پاکستان کے شہری ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں درس دیتا ہے کہ انسانیت کی بقاء کی خاطر اپنے آپ کو پیش کریں تاکہ کسی دکھی انسان کے غم کا مداوا کرسکیں، تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض کے شکار معصوم بچے بلڈ کے منتظر ہوتے ہیں، ہمارے اس ایک قدم سے کتنے معصوموں کی جان بچ سکتی ہے،ہمارا اسلام درس دیتا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جا ن بچائی، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس لائنز میں پولیس آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔