• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قمار بازی میں مصروف 7 ملزمان گرفتار، داو پر لگی رقم برآمد

Jun 19, 2021

پشاور (عمران خان) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ حیات آباد کی حدود میں قمار بازی میں مصروف 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حیات آباد حسن خان کو اطلاع ملی تھی کہ حیات آباد کی حدود کارخانو مارکیٹ جے بی پلازہ میں چند ملزمان قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف 7 ملزمان سید رحمان ولد فقیر جان، امین سید ولد عبدالباسط، امان اللہ ولد سردار خان، وکیل خان ولد خلیل خان، شفیع الرحمن ولد حبیب الرحمن، الطاف علی ولد سردار علی اور نیاز محمد ولد دوست محمد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاورکے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم 72100 روپے اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے