• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محمد عامرریٹائرمنٹ واپس لے کر اچھی پرفامنس دے تو ۔۔ہیڈ کوچ مصبا ح الحق نے بڑ ااعلان کردیا

Jun 19, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصبا ح الحق نے کہا ہے کہ محمد عامرکی ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ ان کی پرفامنس اور مسلسل انجریز ہیں، محمد عامر جارحانہ اور اچھے باﺅلر ہیں انہوں نے ریٹائرمنٹ خود لی تھی ان کی فیملی کو لندن میں مسائل بھی تھے، محمد عامر اگر اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہیں اور اچھی پرفامنس دکھا تے ہیں تو ان کے لئے ٹیم کے دروازے کھلے ہیں ، میرا ان سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹاپ ٹیمیں ہیں، پی ایس ایل اور اگلی دونوں سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے ہیں،ہمارے پاس اپنی کوتاہیوں پر قابو پانے کے لےئے کافی وقت ہے ،کوشش ہے آنے والی دونوں سیریز میں مسائل حال کریں، سیریز میں کامیابی کے لئے سب کو محنت کرنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا معیار کافی بلندہے،ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے ٹیم میں کافی بہتر لائیں گے، ہمارے پاس زبردست فیلڈر موجود ہیں اور ہماری فیلڈنگ میں بہتر آئی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے، فیلڈنگ کے لئے زیادہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔
قومی ہیڈ کوچ نے کہا کہ مڈل آرڈرکے مسائل پر تحفظات ہیں انہیں حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مسائل رہے۔