• Fri. Oct 18th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائر س سے مزید37افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار977ہو گئی

Jun 20, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاکستان بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دورا ن کورونا وائرس سے مزید 37افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 977 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار50نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 48 ہزار268 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار972 ہے اورآٹھ لاکھ 92 ہزار 319 افرادوبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 633 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار327، خیبرپختونخوا چار ہزار 262، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔