• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل 6 کا فائنل میچ آج، کھیل کس وقت شروع ہوگا اور کپتان کیا سوچ رہے ہیںَ؟

Jun 24, 2021

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 کا فائنل میچ آج (جمعرات) کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔ملتان سلطانز کی ٹیم پہلی بار پی ایس ایل کا فائنل میچ کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی جانب سے جیت کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔پشاور زلمی کی کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وننگ مومینٹم کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا اس بار کے چیمپیئن ہم ہی ہونگے نیچرل گیم کھیل کر فائنل میں فتح سمیٹیں گے۔