راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی ، راولپنڈی سے زیر حراست ملزم فورتھ شیڈول میں شامل ہے ، ملزم عید گل کے دو بھائی بھی فورتھ شیڈول میں شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملزم عید گل متعدد بار بیرون ملک بھی جا چکاہے ، عید گل اپنے خاندان سمیت وزیرستان سے جھنگ منتقل ہوا ، عید گل بھائیوں کےساتھ راولپنڈی میں زیادہ وقت گزارتا تھا۔ذرائع کے مطابق عید گل ا ور پیٹرپال کا چند سال قبل رابطہ ہوا، دونوں نے پیسوں کے لالچ میں دھماکہ کیا۔
جوہر ٹاؤن دھماکہ، راولپنڈی سے زیر حراست ملزم کے متعلق اہم ترین انکشافات سامنے آگئے
