• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ،اہم ٹیم نے 18سال بعد دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کردیں

Jun 28, 2021

ویلنگٹن(نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان تقریباً 18 سال کے بعد ہو گا۔کرکٹ ایڈکٹر ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کرکٹ حکام پر امید ہیں کہ سال رواں میں پاکستان کا دورہ ہو گا۔
اس ضمن میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ اگر سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہوئے تو ان کی کرکٹ ٹیم رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ڈیوڈ وائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں کرکٹ بورڈ اور وہاں کی حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک سب کچھ ٹھیک جا رہا ہے، سکیورٹی کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جانا، جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم کر لیں گے، ہم پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ ان کی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان میں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سیریز کھیل سکے گی۔