دادو (رياض ولي چانڈيو)دادو کے بی سیکشن تھانے سے 2 کروڑ 86 لاکھ سے زائد کی نشہ آور گٹکہ سپاری، پان کی چھالیہ کے کٹوں سے نشہ سپاری اور چھالیہ نکال کر فروخت کردی گئی ان کی جگہ کھجور اور بھوسہ بھر دیا گیا تھا۔
ایس ایس پی دادو کا ملوث افسران کے خلاف بڑا ایکشن ۔
دو انسپیکٹر اور 3 ہیڈ محرر معطل کردیے
معطل ایس ایچ اوز میں منظور مستوئی اور غلام حیدر پنھور شامل ۔ معطل ہیڈمحررز میں سرور پنھور خدابخش پنھور، اشفاق کھوکھر شامل ہیں ۔
معطل ہونے والے پولیس افسران پر کیس میں منشیات فروخت کرنے کا الزام تھا
افسران پر الزام کے بعد ایس ایس پی دادو کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی
کیس منشیات فروخت کرنے کے معاملے کی مقامی وکیل پیر ہنی نے عدالت میں پٹیشن بھی دائر کر رکھی تھی
دادو کے بی سیکشن تھانے سے 2 کروڑ 86 لاکھ سے زائد کی نشہ آور گٹکہ سپاری، پان کی چھالیہ کے کٹوں سے نشہ سپاری اور چھالیہ فروخت کرنے کا معاملہ ۔
