• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ورلڈبینک کا پاکستان کو دو اہم منصوبوں کیلئے 80 کروڑ ڈالر فراہم کرنے اعلان

Jun 29, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ورلڈ بینک کی جانب سے توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں کے دو منصوبوں کیلئے پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ورلڈ بینک کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے منظورکی جانے والی فنانسنگ میں سے 40 کروڑ ڈالر پاکستان پروگرامنگ فار ایفورڈ ایبل اینڈ کلین انرجی(پی اے سی) کیلئے منظور کئے گئے ہیں جبکہ 40 کروڑ ڈالر کی دوسری فنانسنگ ہیومن انویسٹمنٹ ٹو فوسٹر ٹرانسمیشن منصوبے کے لیے منظور کئے گئے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاورسیکٹر ریفارمز انتہائی اہم ہیں اس سے انرجی مکس کی صورتحال بہترہوگی ۔40 کروڑ ڈالر کے دوسرے منصوبے سے ملک میں صحت اورایجوکیشن سروسزمیں بہتری آئے گی ۔