• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او آفس چارسدہ میں ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل سننےکیلئے ہفتہ وار اردلی روم منعقد۔

Jun 30, 2021

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)ڈی پی او آفس چارسدہ میں ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل سننےکیلئے ہفتہ وار اردلی روم منعقد۔
منعقدہ اردلی روم میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسرچارسدہ زیب اللہ خان نےماتحت پولیس اہلکاروں کےمسائل سےخودکواگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرچارسدہ زیب اللہ خان نے ماتحت اہلکاروں کی جانب سےجمع کی گئی درخواستوں میں جائزعرض معروض پیش کرنے والے اہلکاروں کی درخواستوں پرفوری عمل درامدکے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ پولیس کےقواعد وضوابط کے تحت ماتحت پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے جائز عرض معروض سننے اوران کوحل کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ زیب اللہ خان کی ہدایت پر ان کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کاانعقادکیاگیا. اردلی روم میں ضلع بھر کے پولیس جوانوں نے ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے ‘اپنے جائز عرض معروض پیش کرنے کیلئے تحریری درخواستیں جمع کیے تھیں۔۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چارسدہ زیب اللہ خان نے اہلکاروں کی جانب سے جمع کی گئی درخواستوں کوباری باری چیک کرکےتمام درخواستوں پر غور کرنے کے بعد اہلکاروں کےجائز عرض معروض کے حل کے احکامات صارد کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پولیس اہلکاروں کودرپیش مسائل کاادراک ہے جنہیں ہرصورت حل کیاجائےگا۔جبکہ غیرڈسپلن اورسفارش کرنے والےپولیس اہلکاروں کومعاف نہیں کیاجائے گا اوران کے خلاف سخت سےسخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس فورس کی استعدادکارکو بڑھانے کیلئے پولیس میں سزا اور جزاءکا عمل جاری رہے گا۔پولیس افسران اپنےفرائض خوش اسلوبی اورایمانداری سےانجام دیں۔