• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کینیڈا میں ایک اور اسلاموفوبیا کا واقعہ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اہم بیان جاری کردیا

Jun 30, 2021

اوتاوا(نمائندہ خصوصی) کینڈا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہونے لگا ، سسکارٹون میں ایک اور پاکستانی نژاد شہری کاشف پر انتہا پسندوں نے خنجروں سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مغربی معا شر ے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعا ت پر تشویش ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں چندہفتے قبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملے میں شہیدکیا گیا اب دوبارہ سسکارٹون شہر میں ایک اور شہری کاشف پرانتہاپسندوں نے خنجروں سے حملہ کیا ہے ۔مغربی معا شر ے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعا ت پر تشویش ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے موثراقدامات اٹھائے جائیں گے۔