• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حریم شاہ کی عروسی جوڑے میں اس تصویر کی حقیقت کیا ہے ؟ منگنی والی انگوٹھی کے بعد تصویر کی اصل حقیقت بھی سامنے آ گئی

Jul 1, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)ٹک ٹاک سے شہرے حاصل کرنے والی حریم شاہ کی شادی کے چرچے آج کل گرم ہیں اور ہر کوئی ان کے دولہے کی تلاش میں لگا ہواہے تاہم اب ان کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی عروسی لباس میں تصویر کی حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے ، میک اپ آرٹسٹ کشف نے وائر تصاویر پر وضاحت جاری کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل حریم شاہ نے واضح کیا تھا کہ یہ تصاویر ان کے ایک تشہیری شوٹ کی ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شادی ایک ہفتہ قبل ہوئی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اس فوٹو شوٹ کو شادی کی تصاویر سمجھ بیٹھے۔کشف سیلون اینڈ اکیڈمی کی میک اپ آرٹسٹ کشف نے بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تشہیری فوٹو شوٹ میرے سیلون کی جانب سے تھا جس میں کپڑے، جیولری، میک اپ، جگہ اور فوٹو شوٹ سب سپانسر کیا گیا تھا۔
دوران انٹرویو کشف کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نے عروسی جوڑے میں ملبوس کچھ اور تصاویر بھی شیئر کی تھیں وہ بھی ایک فوٹو شوٹ تھا جو کافی پرانا ہے، اس میں ان کے ہمراہ ان کی دوست صندل خٹک بھی موجود تھیں، ہمارا شوٹ 18 جون کو کراچی میں ہوا ہے جس میں ٹک ٹاک سٹار کو بارات اور ولیمے کا لک دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ حریم شاہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم ٹک ٹاکر نے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔