وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر شیخوپورہ میں ریونیو سے متعلقہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے تحصیل کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی گئی۔
کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر فیصل سیلم ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ محمد جمیل ، ایڈمن آفیسر اظہر شاہ گیلانی سمیت ریونیو سے متعلقہ تمام افسران اور عملے نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے اس موقع پر عوام کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات دیے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ مہنیہ وار کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو کو ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھت تلے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر شیخوپورہ میں ریونیو سے متعلقہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے تحصیل کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی گئی
