• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ پولیس کی زبردست کاروائی،چند روز قبل ڈیرہ نقشبند کالونی سے مغوی لڑکا جنڈولہ ٹانک روڈ سے بازیاب کرا لیا،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

Jul 3, 2021

ڈیرہ پولیس کی زبردست کاروائی،چند روز قبل ڈیرہ نقشبند کالونی سے مغوی لڑکا جنڈولہ ٹانک روڈ سے بازیاب کرا لیا،ملزم گرفتار،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر سرکل ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کی قیادت میں صدر_پولیس نے بہترین حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل نقشبندی کالونی ڈیرہ سے اغوا ہونے والا لڑکا ٹانک روڈ جنڈولہ سے بازیاب کرا لیا۔
سرکل ڈی ایس پی حافظمحمدعدنان کی قیادت نے ہمراہ نفری پولیس کاروائی کرتے ہوئے علاقہ پنیالہ کے رہائشی حماد ولد اسماعیل خاکی سکنہ پنیالہ کو بازیاب کرایا۔مغوی لڑکے چند روز قبل نقشبند کالونی ڈیرہ سے بشیر نامی شخص ورغلا کر ٹانک کے علاقہ جنڈولہ لے گیا جس پر ڈی ایس پی نے خفیہ معلومات اور بہترین حکمت سے کام لیتے ہوئے ہمراہ ایس ایچ او صدر کرم الہی، اے ایس آئی ضمیر حسین کاروائی کرکے مغوی بچہ حماد کو بازیاب کراکے ملزم بشیر کو گرفتار اور پابند سلاسل کردیا۔ صدر پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اہل پنیالہ نے کامیابی پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت و ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان خان کو خراج تحسین پیش کیا۔