• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

Jul 3, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگراسمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے خلاف قانون پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، عدالت کی جانب سے قیمتیں کم کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔