کراچی(غلام مصطفے عزیز ) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آنرز بورڈ آویزاں کر دئیے گئے۔ آنرز بورڈ سب سے پہلے لارڈ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں آویزاں کئے گئے تھے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی یہ بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں اس قبل یہ بورڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی آویزاں کئے جاچکے ہیں۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی آنرز بورڈ پر آنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹسمین اور بائولنگ کے شعبے میں پانچ یا پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز کے نام درج کردئیے گئے ہیں جبکہ اب تک اسٹیڈیم کے کھیلے جانے والے میچوں کے نتائج بھی بورڈ پر درج ہیں۔ مستقبل میں سینچری بنانے والے بیٹسمین اور پانچ یا پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز کے نام بھی درج کئے جائیں گے۔