• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائر س کی تیسر ی لہر کے مزید19شکار، ایک ہزار347نئے کیسز رپورٹ

Jul 5, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گزشتہ 24گھنٹوں کے ملک بھر میں کورونا وائر س کے سبب مزید 19 اموات اور ایک ہزار 347 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار427اورمثبت کیسز کی تعداد نو لاکھ 63 ہزار660 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار999ہے اور نو لاکھ 7 ہزار934 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 776 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار520، خیبرپختونخوا چار ہزار340، اسلام آباد 780، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 312 اور آزاد کشمیر میں 588 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔