• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 23سال بعد دورہ پاکستان کا شیڈول طے ، سابق کپتان سٹیو سمتھ نے مخالفت کر دی

Jul 5, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 23سال کے بعد اگلے سال فروری میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے مگر آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیو سمتھ نے مخالفت کر دی ۔
سٹیو سمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ بر صغیر کا دورہ ہمیشہ چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ، بر صغیر میں سیریز جسمانی ، ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دیتی ہے جبکہ آسٹریلیا کو بر صغیر میں اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے 8میچز بر صغیر میں کھیلنے ہیں ،آسٹریلیا کو دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چار میچز بھارت، دو پاکستان اور دو سری لنکا میں کھیلنے ہیں ۔

سٹیو سمتھ نے کہا کہ اگلا فیوچر ٹور پروگرام سخت ہے ایشیز سیریز کے بعد برصغیر کا دورہ آسان نہیں ،برصغیر میں کھیلنا ایک چیلنج ہو اہے ،ٹیسٹ پلیئر کا امتحان ہوتا ہے ،اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہمیں اچھا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا