چارسدہ ( عمران خان ) تھانہ بٹگرام کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ قتل اقدام قتل میں مطلوب 1اشتہاری،دو منشیات فروش سمیت2 مشتبہ افراد گرفتار۔کاروائی انسدادی کی خاطر 15افراد بھی گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد۔ ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ منتقل۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھرپورکاروائیاں جاری ہے۔ ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ بٹگرام افتخار خان نے علاقہ تھانہ بٹگرام کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس کو مطلوب 1اشتہاری،دو منشیات فروش سمیت2 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ کاروائی انسدادی کی خاطر 15 افراد کو بھی دھر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول ، 18 کارتوس ، 2735 گرام چرس اور 380 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان تھانہ بٹگرام منتقل کئے گئے۔
تھانہ بٹگرام کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
