• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی مختلف مقامات پرمنشیات فروش اورغیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں

Jul 5, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری)پولیس کی مختلف مقامات پرمنشیات فروش اورغیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں، منشیات و غیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج، متعدد ملزمان پابند سلاسل، منشیات فروشی ایک گھناؤنا فعل ہے ایسے عناصر کا خاتمہ کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جاکر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی کے مدنظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ٹاسکنگ کے نتیجہ میں پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا، پولیس تھانہ سول لائنز، صدر بہاول پور اور صدر یزمان نے ملزمان محمد رضوان، مقصود احمد اور طارق علی سے 03 کلو گرام کے قریب چرس برآمد کر لی، پولیس تھانہ صدر بہاول پور اور صدر حاصل پور نے شراب فروش ملزمان محمد گلزار اور محمد شہباز سے 80 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے محمد نیاز کے قبضہ سے پسٹل برآمد کر لیا، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،منشیا ت فروشی ایک گھناؤنا فعل ہے ایسے عناصر کا خاتمہ کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جاکر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، ان کو سلاخوں کے پیچھے ہر صورت پہنچایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کرنے کی ہدایات کے دوران کیا،