• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یونس خان کے بعد بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں کسے ملیں گی؟ اہم فیصلہ سامنے آگیا

Jul 6, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے یونس خان کی جگہ فوری طور پر نئے بیٹنگ کوچ کی تقرری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یونس خان نے پی سی بی سے اختلافات کے باعث دورہ انگلینڈ سے قبل استعفی دیدیا تھا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فی الحال ہیڈ کوچ مصباح الحق اور اسسٹنٹ ٹو مینجر شاہد اسلم کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے میں معاونت کریں گے۔اسوقت قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کوئی بیٹنگ کوچ نہ ہے۔
دوسری جانب محمد یوسف کراچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں بلے بازوں کے ساتھ کام کریں گے۔دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز جولائی، اگست میں شیڈول ہیں۔