لندن(نمائندہ خصوصی)یورو کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی فتح پر سوالات اٹھنے شروع ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورو کپ فٹ بال سیمی فائنل میں انگلینڈ کو پنالٹی غلط ملی، انگلینڈ اس پنالٹی کا حق دار نہ تھا، جس پنالٹی کک پر انگلینڈ کا گول ہوا اس وقت ڈنمارک کے گول کیپر کے چہرے پر مسلسل لیزر لائٹ بھی پڑتی رہی۔ یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ڈنمارک کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا۔ انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر کیا۔مقررہ وقت کے دوران میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔
ٰیورو کپ کا فائنل اٹلی اور انگلینڈ کے درمیان 10 جولائی کا کھیلا جائے گا۔
یورو کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی جیت پر سوالات اٹھنے لگے
