لندن(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو غلط ویزے پر انگلینڈ جانے کے باعث پاکستان واپس بھجوادیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق وہاب ریاض 21 جولائی سے شروع ہونے والے دی 100 ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے انگلینڈ پہنچے تو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے مطلع کیا کہ آپ غلط ویزے پر لندن آئے ہیں جس کے بعد ورک پرمٹ ویزہ نہ ہونے کے باعث انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وہ ویزہ ٹھیک کروا کر دوبارہ انگلینڈ جائیں گے۔
واضح رہے کہ دی 100 ٹورنامٹ میں وہاب ریاض ٹرینٹ راکٹس کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
قومی فاسٹ باؤلر کو انگلینڈ سے واپس بھجوادیا گیا
