اسلام آباد (خبرنگار) سی بی آر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے نومنتخب صدر الطاف احمد بٹ کی تاریخی کامیابی پر سیاسی شخصیات، بزنس کیمونٹی، سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری رہا جبکہ گزشتہ روز یوسی وائس چیرمین محمد علی نے پاکستان ٹاؤن کی بزنس کمیونٹی کے ہمراہ الطاف احمد بٹ کو سی بی آر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا چوتھی بار صدر منتخب ہونے مبارکباد پیش اس انہوں نے نومنتخب صدر جو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور الطاف احمد بٹ اور سی بی آر کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر الطاف احمد بٹ نے یوسی وائس چیئرمین و دیگر وفد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پہ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ سوسائٹی ٹیم ورک سے ہی ترقی کرتی ہے ، اب جبکہ سب ایگزیکیٹو ممبران نے جوائینگ دے دی ہے تواب سوسائٹی ممبران روزانہ ہی ایک قدم آگے بڑھنے کی خبر سنا کرینگے ،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سی بی آر فیز 2 میں وعدہ کی عین مطابق وقت پہ ڈیلیور کرینگے اور ساتھ ہی ساتھ فیز ون میں رہائشیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کئیےجائینگے