• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،

Jul 11, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات وناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج، ایسے عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں انہیں معاشرے کے لیے ناسور نہیں بننے دیا جائے گا،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم سے پاک معاشرہ”پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،پولیس تھانہ سول لائنز،صدر بہاول پور،خیرپورٹامیوالی،چنی گوٹھ اورصدرحاصل پورنے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان فلک شیر،مجاہد حسین،محمدریاض،فصیح اللہ اورمحمدسلیم کو گرفتارکرکے04 عددپسٹل30 بوراوربندوق12 بور برآمدکرلی۔تھانہ کینٹ پولیس نے بھنگ فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمداختر کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے25 کلو گرام بھنگ جبکہ تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ پولیس نے منشیات فروش منیر احمد کو گرفتارکرکے 240 گرام چرس برآمدکرلی،پولیس تھانہ سمہ سٹہ،بغدادالجدیداورکوتوالی نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم علی زر سے68 لیٹر شراب ولہن معہ چالوبھٹی،غلام حسین سے60 لیٹر شراب ولہن معہ چالوبھٹی،محمداصغر سے30 لیٹر اورمظہر صدیق سے28 لیٹر شراب برآمدکرلی۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،انہیں معاشرے کے لیے ناسور نہیں بننا دیا جائے گا۔