اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات کی جانب سے الر ٹ جاری کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث دریاوں میں سیلاب کا خطر ہ ہے۔ متعلقہ وفاقی وزارتوں اورصوبائی اداروں کوپیشگی اقدامات کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خانکی کے مقام پر 13 جولائی کو 2 سے 3 لاکھ کیوسک کاریلہ گزرے گا جس کے باعث خانکی کے مقام پر 13 جولائی کواونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قادر آبادکے مقام پربھی اونچے د رجے کے سیلاب کاامکان ہے جبکہ دریائے چناب سے منسلک نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔