پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے پاکپتن کے گاوں 71 ڈی میں جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پرچھاپے کے دوران فیکٹری کے مالکان نے ٹیم پر حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ سے ڈرائیور نصیر اور ساجد شدید زخمی ہوگئے۔جنکو تشویش ناک حالت میں پاکپتن ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان نے دیگر ٹیم کے اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا جن کو پولیس تھانہ ملکہ ہانس نے 4 گھنٹے بعد دوملزمان کو گرفتار کرکے ٹیم کو ملزمان کے چنگل سے باز یاب کروایا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر قیصر کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے تیار دودھ کا ٹرک برآمد کرلیا ہے جبکہ جعلی دودھ کی فیکٹری کامالک ڈاکٹر خالد نامی ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔فیکٹری میں روزانہ کی بنیاد پر 80 ہزار لیٹر جعلی دودھ تیار کیا جاتا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں پہلے بھی فیکٹری سیل کی جا چکی ہےجس میں دوبارہ کام شروع کیا گیا تھا، ویجیلنس سیل کی اطلاع پر کاروائی کی گئی تھی۔فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کے لئے پولیس تھانہ ملکہ ہانس کو درخواست دے دی ہے۔
پاکپتن میں فوڈ اتھارٹی کی جعلی دودھ بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ،کاروائی کے دوران فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملہ،
