کراچی (نمائندہ خصوصی) جاذب نظر اور خوبصورت شخصیت کی مالک مہوش حیات نے سلطانہ صدیقی کے نواسے کی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرکے مداحوں کے دل موہ لئے ، سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
ویڈیو میں عدنان صدیقی ، یاسر نواز اور دیگر افراد کو مہوش کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتاہے ۔
مہوش حیات پاکستان کی ایک انتہائی معروف اداکارہ ہیں جنہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں گراں قدر خدمات دینے کے صلے میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔
ہم نیٹ ور ک کے صدر کے نواسے کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں ،گزشتہ رات بہت سے سلیبریٹیز نے شاہمیر کی مہندی کے فنکشن میں شرکت کی ۔
مہوش حیات کی نئی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی
