• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

راولپنڈی پولیس کی کامیاب ٹریسنگ پولیسنگ جاری

Sep 26, 2019

راولپنڈی(رانا محمد سعید سے )راولپنڈی پولیس کی کامیاب ٹریسنگ پولیسنگ جاری،تھانہ سول لائن سے مبینہ اغواء ہونے والی تینوں بہنوں کو پولیس نے بر آمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ سے 3 بہنیں 16سالہ ”ع“ 14سالہ”ف“ اور13سالہ ”آ“ گھر سے غائب ہو گئیں،جن کے خرم شہزاد نے تھانہ سول لائن میں بہنوں کے اغواء کا مقدمہ نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کروا دیا،سی پی او فیصل رانا نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو مبینہ مغویہ بہنوں کی بر آمدگی کا حکم دیا،ایس ایچ او تھانہ سول لائن یاسر عباس کی زیر قیادت پولیس کی خصوصی ٹیم کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ٹیم میں آئی ٹی ماہرین بھی شامل تھے،تینوں بہنوں کی لوکیشن جناح پارک میں آئی جہاں سے پولیس نے انہیں بر آمد کر لیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ تینوں بہنوں کو رات ویمن پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا جبکہ آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس