• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وسیم بادامی کے پروگرام میں اداکارہ میرا نے ان سے کیا سوال کردیا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

Jul 13, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)معروف میز بان و اینکر پرسن وسیم بادامی نے بتا یا کہ ایک دفعہ اداکارہ میرانے میرے پروگرام میں مجھ سے سوال کردیا کہ پروگرام کا میزبان کون ہے ؟
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں وسیم بادامی نے بتا یا کہ ایک دفعہ میرا میرے شو میں آئیں، دوران شو میں دیگر مہمانوں سے گفتگو کرتا رہا، اس دوران میرا نے مجھے بلایا اور سوال کیا کہ اس پروگرام کا میزبان کون ہے؟میزبان نے بتایا کہ میرا جی کے سوال پر میں نے انہیں اپنے اوپر لگے ہوئے مائیک دکھائے اور کہا یہ سب میں نے بیچنے کے لیے نہیں لگایا بلکہ اس لیے لگایا ہے کہ میں میزبان ہوں، میرا جواب سن کر میرا نے کہا اچھا مجھے نہیں پتا تھا۔وسیم کا مزید کہنا تھا کہ بالآخر اس بات کا کیا مطلب تھا مجھے نہیں سمجھ آسکا۔
وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا سے یہ سوال ہے کہ وہ درحقیقت ایسی ہی ہیں یا صرف وہ اداکاری کرتی ہیں؟وسیم بادامی کے سوال پر پروگرام میں موجود شائستہ لودھی نے کہا کہ وسیم یہ صرف آپ کو ہی نہیں آج تک کسی کو بھی سمجھ نہیں آیا، اس پر وسیم بادامی نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میرا اداکاری کرتی ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ میرا ایسی ہی ہیں۔