• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضعیف العمر خاتون ناخلف بیٹے کے خلاف شکایت لے کر ڈی پی او کی کھلی کچہری میں پہنچ گئی

Jul 16, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ضعیف العمر خاتون ناخلف بیٹے کے خلاف شکایت لے کر ڈی پی او کی کھلی کچہری میں پہنچ گئی، ڈی پی او نے معمول کی کارروائی روکی اور ضعیف العمر خاتون کے پاس جا کر تسلی سے بات سنی،ڈی پی او کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ ڈیراور نے فوری طور پر”دی پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس “2021 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا، ملزم گرفتار، حکومت وقت کی جانب سے اس آرڈیننس کے تحت پولیس کو بزرگ شہریوں اور والدین کی حفاظت جیسا عظیم فریضہ سونپا گیا ہے۔ اس پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔ ڈی پی او

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران کی روزانہ کی بنیاد پر لگنے والی کھلی کچہری میں فوری مسائل کے حل ہونے کی خبر سن کر ایک ضیعف العمر خاتون اپنے ناخلف بیٹے کے خلاف شکایت لے کر کھلی کچہری میں پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ڈی پی او محمد فیصل کامران نے معمول کی کارروائی روک کر خاتون کے پاس جا کر پہلے خیریت دریافت کی اور پھر تسلی سے بات سنی، جس پر خاتون مسماۃ نوراں بی بی نے کہا کہ میرے بیٹے غلام حسین نے میرا مال مویشی بیچ کر اور نقدی 55 ہزار روپے لیکر دھکے دیکر گھر سے نکال دیا، مسماۃ نوراں بی بی نے اشکبار آنکھوں سے اپنا مسئلہ بیان کیا۔ ،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تسلی دی، فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ ڈیراور کو آن کان لیکر دی پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس”2021 کے تحت خاتون کے بیٹے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، ایس ایچ او تھانہ ڈیراور نے مسماۃ نوراں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم غلام حسین کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ آپ کو اتنا طویل سفر کر کے ڈیراور سے یہاں آنے کی بھی ضرورت نہیں تھی آپکی کارروائی ایک فون کال یا درخواست پر تھانہ لیول پر بھی ہو سکتی تھی جس کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہوں۔ آپکو ہر صورت انصاف مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ حکومت وقت کی جانب سے اس آرڈیننس کی شکل میں پولیس کو بزرگ شہریوں اور والدین کی حفاظت جیسا عظیم فریضہ سونپا گیا ہے۔ اس پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اس آرڈیننس کے تحت مختلف تھانہ جات میں موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی مقدمات درج اور مزید قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔