اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کی جانب سے افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے الزمات سختی سے مستردکردئیے گئے ۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان امن کیلئے اس اہم موقع پرتمام توجہ سیاسی تصفیہ پرمرکوزہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت نے سپین بولدک میں طالبان کیخلاف فضائی کارروائی سے آگاہ کیا جس کے بعد پاکستان نے اپنے علاقے میں سکیورٹی فورسزاورآبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے۔افغان حکومت کے اپنی سرزمین پرکارروائی کے حق کوتسلیم کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے اس حوالے سے افغان ایئرفورس کیساتھ کوئی بات چیت نہیں کی،ایسے بیانات پاکستان کی افغان امن کیلئے مخلصانہ کوششوں پرمنفی اثرڈالتے ہیں،پاکستان نے حال ہی میں 40 افغان سکیورٹی اہلکاروں کوافغانستان کے حوالے کیا، یہ سکیورٹی اہلکارفرارہوکرپاکستان آگئے تھے۔
حفیظ چوہدر ی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے پرعزم ہے۔
پاکستان نے افغانستان کے نائب صدرکے الزامات سختی سے مستردکردیئے
